فیمینسٹ نہیں، لائنوں میں کھڑے ہوکر بل نہیں بھر سکتی: سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے فیمینسٹ ہونے سے انکار کردیا۔

اداکارہ سارہ خان کا انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میرے بیان کو غیر معمولی لیا جائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں، میرا ماننا ہے کہ مردوں کا جو مقام ہے انہیں اس مقام پر رہنے دیا جائے تاکہ عورتیں سکون میں رہ سکیں ‘ ۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’کیوں کہ میں جاکر بل نہیں بھرنا چاہتی اور نہ ہی میں لائنوں میں قطار لگاسکتی ہوں‘ ۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ ’جیسی ماضی میں عورتیں گھر میں بیٹھ کر سکون محسوس کیا کرتی تھیں میں بھی ان ہی عورتوں میں سے ہوں‘۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان نے 16 جولائی 2020 کو لاہور میں شادی کی تھی اور 8 اکتوبر 2021 کو ان کے گھر بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related posts

ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کر دی

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار