میری نظر چیل کی طرح بہو پر نہیں بیٹے پر ہونی چاہیے: اداکارہ نادیہ جمیل

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک انٹرویو میں ماؤں کو اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے پر زور دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بیٹے کی شادی طے ہونے والی ہے اور اگلے سال میرے گھر میں بہو آئے گی، یہ میری ذمہ داری ہے کہ میری نظر چیل کی طرح بہو پر نہیں بیٹے پر ہونی چاہیے، کہیں میرا بیٹا بہوکو نئے گھر میں تکلیف تو نہیں دے رہا،کہیں اسے برا محسوس تو نہیں کروارہا۔

انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی بہو مہمان نہیں اس کا اپنا گھر ہے اور اسے یہ احساس دلانا میرا کام ہے، ہمیں ماؤں کو بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے کی آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ عورت کی آزادی اس کا حق ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں ایسا رشتہ بنائیں کہ ہر موضوع پر بات کرکے آگے بڑھیں۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی