میرے شوہر اور فیملی نہیں چاہتی میں اداکاری کروں: غنیٰ علی

پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی نے اپنی اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری اور اپنے اداکاری میں کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی تو میرے بھائی نے موقع دیکھ کر سوشل میڈیا پر میرے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کی پوسٹ لگا دی، سچ یہ ہے کہ میرے شوہر اور نہ ہی میری فیملی چاہتی ہے میں اداکاری کروں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور میری فیملی محبت میں مجھے یہ کام کرنے دے رہی ہے۔

فلموں میں کام کرنے کے سوال پر غنیٰ علی نے کہا کہ میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں تو اگر حدود میں رہتے ہوئے کوئی اچھا کردار ملا تو کروں گی۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ