وزن بڑھنے پر شوہر نے چھوڑ دینے کی وارننگ دی: مہرالنساء اقبال

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مہرالنساء اقبال نے اپنے شوہر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

مہر النساء اقبال کی حال ہی میں ذکریہ شاہ سے شادی ہوئی ہے جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔

اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور وزن کے حوالے سے اپنے شوہر کی سخت وارننگ کے بارے میں انکشاف کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وزن کم کرنا اور فٹ نظر آنا میری خواہش کے ساتھ ساتھ میرے شوہر کی بھی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار میرے شوہر مجھے بول چکے ہیں کہ جس دن تمہارا وزن بڑھے گا یا آنٹی لگنا شروع ہو جاؤ گی تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا لیکن میں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا، وہ مجھے نہیں چھوڑ سکتے، چاہے میں ‘آنٹی’ بن جاؤں کیونکہ مجھے ان کی آدھی جائیداد مل جائے گی۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے