نعمان اعجاز بھی عید الاضحیٰ پر جانوروں کی ہوشربا قیمتوں پر حیران، دلچسپ طنز کردیا

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں آسمان سے باتیں کرتی جانوروں کی قیمت پر طنز کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے لکھا کہ اگر ان دنوں مویشی منڈیوں میں مرغی بھی فروخت کے لیے کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ روپے مانگیں گے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

نعمان اعجاز کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو منائے جانے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر کراچی سمیت ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری جاری ہے۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ