ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن: کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کی جذباتی پوسٹ

کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی صحت سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے اب اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔

انجلین ملک نے لکھا کہ کیمو تھراپی کوئی مذاق نہیں ہے لیکن میں یہاں موجود ہوں اور کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہ ہی طاقت ہے اور یہ میں ہوں۔

انجلین ملک کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی