اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اداکار منیب بٹ نے اس بار سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے لیے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اونٹ کو رسی توڑ کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اونٹ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورتی سے سجا ایک اونٹ تیزی سے گلی سے نکل رہا ہے جب کہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔

اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہوگیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ  سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔

اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں قربانی کے اونٹ کی خریداری، اسے گھر لانے کے مراحل اور اس سے جڑی دلچسپ یادوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے