ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کے فرار ہونےکی ویڈیو سامنے آگئی

 اسلام آباد میں گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

اسلام آباد پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،  ملزم قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا اور اسے وہیں سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

اسی حوالے سے ملزم کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے قتل کے بعد ثناء کے گھر سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثناء کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہےکہ ملزم درمیانے قد کا دبلا پتلا لڑکا تھا جس نے کالے رنگ کی شرٹ زیب تن کررکھی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ