صبا قمر نے ڈپریشن سے نکلنے میں میری مدد کی: ٹک ٹاکر عریقہ حق

عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے  ٹک ٹاک   پر ان کے  12 ملین فالوورز  ہیں۔

اس کے علاوہ عریقہ حق مشہور سنگر   عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

 حال ہی میں عریقہ حق نے دیے گئے  ایک انٹرویو  کے دوران مختلف موضوعات پر بات کی دوران گفتگو عریقہ حق نے ڈپریشن میں مبتلاہونے کا اعتراف بھی کیا۔

انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق کا کہنا تھا کہ  ’ ڈپریشن کے وقت مجھے میری فیملی کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل تھا لیکن بہت سے اداکاروں نے بھی ڈپریشن سے نجات دلانے میں  میری مدد کی ‘ ۔

دوران گفتگو  عریقہ حق نے سینئر اداکا صبا قمر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ  ’ خاص طور پر اداکارہ صبا قمر نے میری مدد کی، صبا قمر  نے میرا نمبر گلوکار عاصم اظہر سے لیا تھا اور مجھ سے کال پر بات کی اور مجھے کچھ ٹپس دیتے ہوئے پرسکون رہنے کا  طریقہ بتایا‘۔

عریقہ حق کا کہنا تھا کہ صبا قمر کی بات پر عمل کرتے ہوئے   مجھے ڈپریشن سے نجات میں  بہت مدد ملی۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے