معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ہٹ ڈرامے لکھنے والی معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کرگئیں۔

 سائرہ رضا کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، میرے ہم سفر اور انتقام جیسے دیگر ڈرامے بھی شامل ہیں۔

وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔

ان کے تحریر کردہ ڈرامے دل موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے۔

ان کے حالیہ ڈرامے یحییٰ میں خوشحال خان اور مدیحہ امام نے مرکزی کردار نبھائے جسے جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ناظرین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔

سائرہ رضا کی وفات کو مداحوں نے ادبی اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے