خوف اور تھرل سے بھرپور جیوفلمز کا نیا شاہکار ”دیمک“ آج ریلیز ہوگی

کراچی: جیو فلمز کی نئی بلاک بسٹر ہارر فلم’ دیمک“‘ جمعہ کو ملک کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے، وحشت، تجسس، جنات اور خاندانی رشتوں کی الجھنوں پر مبنی یہ فلم شائقین کیلئے ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہونے والی ہے۔

فلم بینوں سے گزارش ہے کہ اس نئے اور تہلکہ خیز شاہکار کو بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے ایڈوانس میں ٹکٹ بک کرالیں تاکہ عید کے رش میں بڑی فلم کو دیکھنے سے محروم نہ رہ جائیں۔ 

رافع راشدی ڈائریکشن، عائشہ مظفر کی تحریر، جدید ٹیکنالوجی سے مزین فلم ’ دیمک ‘  مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ ریلیز کریگا،  ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی، ہدایتکار رافع راشدی اور عائشہ مظفر کی تحریر سے مزین اس فلم میں نا صرف خوف اور تھرل ہے بلکہ معاشرتی مسائل اور جذباتی لمحات کو بھی بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مزین اور سسپنس سے بھرپور کہانی ہر عمر کے افراد کیلئے ”پیسہ وصول“ اور تفریح سے بھر پور ثابت ہوگی۔

 نقادوں کا ماننا ہے کہ فلم ”دیمک“پاکستانی سنیما میں ہارر اور ڈرامے کا نیا ٹرینڈ سیٹ کردے گی۔

 یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ