’یہ ہندوستانی سے زیادہ پاکستانی لگتے ہیں‘، کنگنا کا میئر نیویارک کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی پر طنز

بالی وڈ اداکارہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے میئر نیویارک کے لیے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی  پر طنز کردیا۔

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے،  اُن کے مخالف اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی، ظہران نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لیے جب کہ اینڈریو کو 36 فیصد ووٹ ملے۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چلنے والی ظہران کی ایک پرانی ویڈیو پر ردعمل دیا، جس میں وہ ٹائمز اسکوائر پر ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نے ٹوئٹ میں لکھا ‘اس کی والدہ میرا نائر ہیں، ہمارے بہترین فلم سازوں میں سے ایک جنہیں پدما شری کے اعزاز سے نوازا جاچکا ہے، وہ ایک پیاری  بیٹی ہیں ، انہوں نے  مشہور مصنف محمود ممدانی (گجراتی نژاد) سے شادی کی اور ظاہر ہے کہ بیٹے کا نام ظہران ہے، وہ ہندوستانی سے زیادہ پاکستانی لگتا ہے’۔

کنگنا نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ‘ظہران کی ہندو شناخت کے ساتھ جو بھی ہوا اور اب وہ ہندو ازم کو مٹانے کے لیے تیار ہے، واہ!! ہر جگہ ایک ہی کہانی ہے’۔ 

بی جے پی رہنما کا یہ تبصرہ ایک بھارتی سیاستدان کے بیان کے بعد سامنے آیا جس نے ظہران ممدانی کو ان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فوٹو: اسکرین گریب

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک سنگھوی نے بھی 33 سالہ ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ان جیسے اتحادیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ جب ظہران ممدانی نے اپنا منہ کھولتے ہیں تو پاکستان کی PR ٹیم چھٹی لے لیتی ہے۔ 

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی