گانے’ کانٹا لگا’سے شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی اداکارہ شیفالی چل بسیں

ممبئی:  بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اسپتال کےعملے نے  تصدیق کی کہ شیفالی اسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ  کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی  بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

Related posts

ٹیلر سوئفٹ کا شاندار اقدام، عالمی ٹور کے عملے کو 197 ملین ڈالر کا بونس دے کر سب کو حیران کر دیا

ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کر دی

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت