محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس جاری کردیے

محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی ٹیسٹ کیلئے خون کا ٹیسٹ سی بی سی 90 روپے میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹ این ایس ون، آئی جی ایم، آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ رپورٹس 24 گھنٹے میں دی جائیں گی اور پرائیوٹ لیب کیلئے ڈینگی ٹیسٹوں کی قیمت پرعمل درآمد فوری ہوگا۔

Related posts

پی ایم ڈی سی کا نجی میڈیکل کالجز کے خلاف ایکشن، من مانی فیسوں پر قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار

پنجاب میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ ویکسینیشن پروگرام کا آغاز