کراچی لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بنا سرجری تالا نکال لیا گیا

کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں موجود تالہ  سرجری کے بغیر نکال لیا گیا۔

سربراہ لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر انجم رحمان کا کہنا تھا کہ ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور انہوں نے لوہے کا تالا نگل لیا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویش ناک حالت میں لایا گیا اور  خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں ان کے پیٹ میں تالا واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔

ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرواسکوپی کے ذریعے تالا بنا آپریشن نکال لیا جس کے بعد اب مریضہ کی حالت بہتر ہے۔

Related posts

پی ایم ڈی سی کا نجی میڈیکل کالجز کے خلاف ایکشن، من مانی فیسوں پر قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار

پنجاب میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ ویکسینیشن پروگرام کا آغاز