پنجاب حکومت کا سروائیکل کینسر ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پنجاب حکومت نے سروائیکل کینسر ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم اور آیف آئی اے میں درخواست دیں گے،

اپنے بیان میں عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سروائیکل ویکسن کے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے۔چند نا عاقبت اندیش اس مہم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔بغیر تحقیق کے غلط فہمیاں مت پھیلائیں،آپ کی وجہ سے کوئی کینسر کا شکار ہوا تو اس کے گناہ گار آپ ہونگے،خواجہ عمران نذیر کی والدین سے اپنی بجیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی درخواست کی ہےانھوں نے کہا کہ صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ، ایچ پی وی ویکسین آپ کی بیٹی کی صحت کو محفوظ رکھے گی،سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے،جو 15 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں دوسرا سب سے عام کینسر ہے،یہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاجا سکتا ہے،تکنیکی ماہرین کی مشاورت کے بعد ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا ،27 ستمبر 2025 تک صوبہ بھر میں ویکسینیشن بلا معاوضہ لگائی جا رہی ہے۔

Related posts

پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پہلے نمبر پر، صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ قرار

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کی اسموگ سے متعلق ایڈوائزری جاری — شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے جنت کی عیادت کی، انصاف کی یقین دہانی کرائی