جناح اسپتال لاہور میں زائدالمعیاد بلڈ کلچر وائلز کے استعمال کا انکشاف، تحقیقات شروع

لاہور کے جناح اسپتال میں مریضوں کو زائدالمعیاد بلڈ کلچر وائلز استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد علامہ اقبال میڈیکل کالج نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کی پیتھالوجی لیب میں وہ وائلز برآمد ہوئی ہیں جو 2022 میں ایکسپائر ہو چکی تھیں لیکن ان پر 2025 کی جعلی ایکسپائری تاریخ کے اسٹیکرز چسپاں کر دیے گئے تھے۔ حیران کن طور پر یہ وائلز 2025 کی تاریخ کے مطابق بھی ایکسپائر ہو چکی تھیں لیکن اس کے باوجود مریضوں کو دی گئیں۔

مریضوں کی شکایات کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لیب کا دورہ کیا جہاں سے زائدالمعیاد وائلز برآمد کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کی لیب میں روزانہ ایک سو سے زائد بلڈ کلچر ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جس سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Related posts

پی ایم ڈی سی کا نجی میڈیکل کالجز کے خلاف ایکشن، من مانی فیسوں پر قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار

پنجاب میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ ویکسینیشن پروگرام کا آغاز