بھارت: گجرات میں پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنےپر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں کا بتانا ہے کہ  پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے سے واضح تھی لیکن حکام نے مرمت کی درخواستیں نہیں سنیں۔

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نےمحکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو اس حادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

’جھنڈ‘ کے اداکار پریانشو دوست کے ہاتھوں قتل

پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، الہ آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

بھارتی ادویات ساز کمپنیاں زہر بیچنے لگیں، کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچے ہلاک