15 سالہ لڑکی اپنی حاضر دماغی کے ذریعے مگرمچھ کے منہ سے زندہ نکل آئی

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی مگر مچھ کے منہ سے معجزاتی طور پر زندہ بچ کر نکل آئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمر ہینوٹ نامی  15 سالہ لڑکی فلوریڈا میں قائم پونڈ کریک (تالاب) میں تیراکی کیلئے گئی تھی جہاں اس پر ایک 10 فٹ لمبے مگر مچھ نے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا  کو دیے گئے انٹرویو میں لڑکی نے اپنی زندہ بچ جانے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ مگرمچھ نے  میری ٹانگ پر حملہ کیا اور  مجھے  پانی کے اندر لے جا کر بری طرح جھنجھوڑنے لگا۔

امریکی لڑکی کے مطابق اس وقت میں   نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے مگرمچھ کے سر پر مکے برسانا شروع کردیے جس پر ایک بار تو مگر مچھ نےمجھے  چھوڑ دیا لیکن اگلے ہی لمحے مجھ پر  پھر دوبارہ حملہ کردیا۔

 لڑکی نے   مزید بتایا کہ جب مگر مچھ نے دوسری بار حملہ کیا تو میں  نے دوبارہ سے خود کو بچانے کی کوشش کی، اسی دوران جیسے ہی مگر مچھ نے اپنی گرفت کو ہلکا کیا میں  فوری موقع دیکھ کر بھاگ نکلی اور پانی سے باہر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو فوری طور  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہے۔

Related posts

لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ گیا، چینی انفلوئنسر کے ڈیڑھ لاکھ فالوورز کم ہوگئے

انگلینڈ: پولیس کو چکمہ دے کر قیمتی پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے منفرد سزا سنا دی

راجستھان: چوری کے دوران گھر میں پھنس گیا چور، پولیس نے گرفتار کر لیا