ویڈیو: شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران دُلہا نے دُلہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

مصر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دُلہا نے فوٹو شوٹ کے دوران دُلہن کو جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ایک دُلہے نے شادی والے دن دُلہن کے ساتھ ایسا مذاق کیا جو کسی کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔

دُلہا اور دُلہن شادی والے دن سوئمنگ پول کے قریب کھڑے ہو کر اپنا فوٹو شوٹ کروارہے تھے کہ اچانک لڑکے نے عجیب و غریب حرکت کی اور عروسی لباس پہنی لڑکی کو جان بوجھتے سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔

دُلہا نے اپنی اسے عجیب حرکت پر خوش کا ابھی اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کو پانی میں پھینکنے کے بعد لڑکا مسکرا رہا ہے جب کہ دُلہن کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے اس منظر کو جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو صارفین نے دُلہا کی اس حرکت پر شدید تنقید کی۔

Related posts

بھارت میں انوکھا قانون: انسانوں کے بعد اب کتے بھی ’’عمر قید‘‘ کی سزا بھگتیں گے

جاپان میں انوکھا فیصلہ: سیاسی جماعت نے قیادت مصنوعی ذہانت (AI) کو سونپ دی

20 سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک بنالیا