لندن: برطانیہ میں سمر ٹائم (Daylight Saving Time) ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، جس کے بعد آج شب ملک بھر میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجے گھڑیوں کا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر کے 1 بجا دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق وقت کو ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سردیوں کے دوران سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
یہ نظام اب آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی تاکہ سمر ٹائم بحال ہو سکے۔
اتوار کی صبح وقت کی تبدیلی کے باعث شہریوں کو ایک گھنٹہ اضافی نیند کا موقع ملے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس میں وقت خودبخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا، تاہم کاروں اور دیوار پر لگی گھڑیوں میں وقت کو دستی طور پر درست کرنا ہوگا۔
لندن میں وقت میں اس تبدیلی کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق بڑھ کر 4 سے 5 گھنٹے ہو جائے گا۔