ارجنٹینا میں 7 کروڑ سال پرانا مکمل محفوظ ڈائنا سور کا انڈہ دریافت

ارجنٹینا: سائنسدانوں نے ارجنٹینا کے علاقے Patagonia میں 7 کروڑ برس پرانا ڈائنا سور کا انڈہ دریافت کیا ہے، جو حیران کن طور پر مکمل اور محفوظ حالت میں موجود ہے۔

یہ نایاب دریافت Rio Negro کے علاقے میں ہوئی، جہاں سائنسدانوں نے زمین کی گہرائیوں سے اس قدیم انڈے کو نکالا۔ ماہرین کے مطابق یہ کسی چھوٹے گوشت خور ڈائنا سور کا انڈہ معلوم ہوتا ہے، جو دیکھنے میں شتر مرغ کے انڈے سے مشابہ ہے۔

ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز کے ماہر گونزالو میونوز نے بتایا کہ “یہ مکمل طور پر محفوظ انڈہ ہے، جو ایک غیر معمولی دریافت ہے۔ ممکن ہے کہ اس کے اندر ابھی بھی مواد موجود ہو۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ اس انڈے کو اور اس کے آس پاس سے ملنے والی دیگر اشیا کو مزید تحقیق کے لیے میوزیم منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماہرین اب اس کے اسکینز کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا انڈے کے اندر ڈائنا سور کے آثار یا باقیات موجود ہیں یا نہیں۔

اگر اندر واقعی کوئی فوسل ملا تو ماہرین کے مطابق یہ جنوبی امریکہ کی ماقبل تاریخ کے مطالعے میں ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ Patagonia کے علاقے سے کروڑوں سال پرانا ڈائنا سور کا مکمل اور درست حالت میں محفوظ انڈہ دریافت ہوا ہے، جس نے دنیا بھر کے ماہرینِ ارضیات اور حیاتیات کو حیران کر دیا ہے۔

Related posts

کی بورڈ کے وہ دلچسپ راز جن سے زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں

برطانیہ میں سمر ٹائم ختم، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی

“پوگو دی کلاون” — مسکراتا قاتل جان وین گیسی، جوکر کے روپ میں موت بانٹنے والا درندہ