انٹرویو کیلئے وقت سے 25 منٹ قبل پہنچ جانے پر ایک فرد ملازمت سے محروم

ویسے تو ملازمت کے انٹرویو کے لیے تاخیر سے پہنچنے پر آپ کو مسترد کر دیا جاتا ہے مگر وقت سے پہلے پہنچنے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

جی ہاں واقعی ایسا انوکھا واقعہ ایک شخص کے ساتھ پیش آیا جو ملازمت کے انٹرویو کے لیے مقررہ وقت سے 25 منٹ قبل دفتر پہنچ گیا تھا۔

امریکی شہر اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے میتھیو پیروٹ نے ایک لنکڈ ان پوسٹ میں اس بارے میں بتایا۔

ایک کلیننگ سروس کمپنی کے مالک میتھیو پیروٹ کے مطابق ہم نے ایک فرد کو اس لیے ملازمت کے لیے منتخب نہیں کیا کیونکہ وہ انٹرویو کے لیے وقت سے بہت زیادہ جلدی پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ایک امیدوار انٹرویو کے لیے مقررہ وقت سے 25 منٹ قبل پہنچ گیا، یہ اس کو منتخب کرنے کی اہم وجہ تھی’۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد میتھیو پیروٹ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آخر انہوں نے امیدوار کے جلد آنے کو منفی کیوں قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جلد آنا اچھی بات ہے مگر بہت زیادہ جلد پہنچنا اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ وہ فرد ٹائم منیجمنٹ میں زیادہ اچھا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘مجموعی طور پر مجھے احساس ہوا کہ وہ فرد سماجی شعور سے عاری ہے اور ناقص ٹائم منیجمنٹ کی وجہ سے وہ اتنی جلدی پہنچ گیا کیونکہ وہ بہت زیادہ دور سے نہیں آیا تھا’۔

Related posts

ناروے میں دنیا کی سب سے طویل اور گہری زیرسمندر روڈ ٹنل کی تعمیر جاری

چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کی دنیا کی طویل ترین پرواز: شنگھائی سے بیونس آئرس تک 29 گھنٹے کا سفر

سافٹ ویئر کی غلطی سے روسی فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں 7 ملین روبل منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار پر معاملہ عدالت پہنچ گیا