امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی۔

برکس تنظیم کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پربات چیت کروں گا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرینگے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں