اسرائیل جانتا ہے ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کو ایران کے افزدوہ یورینیئم کے مقام کا علم ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انہیں نہیں لگتا اب ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل جانتا ہے ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم کہاں زیر زمین دفن کیا ہے، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران اب خوفزدہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی سمجھتے ہیں جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کر سکتے ہیں، ایرانی اب خوفزدہ ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں