نیویارک میں شدید بارشوں سے سڑکیں اور ریلوے ٹریک زیر آب، نیو جرسی میں 2 افراد ہلاک

امریکی شہر نیویارک میں شدید بارشوں سے سڑکیں اور  ریلوے ٹریک زیر آب آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی رات کو نیویارک میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

شہر میں شدید بارشوں سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور سڑکیں تالاب کا نظر پیش کرنے لگیں جب کہ ریلوے اسٹیشن بھی زیر آب آگئے جس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

فوٹو رائٹرز

 اس حوالے سے نیویارک کے میئر  ایرک ایڈمز نے بتایا کہ مین ہٹن کے سینٹرل پارک میں ایک گھنٹے میں 5 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی  جو کہ تاریخ میں 60 منٹ کی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے۔

دوسری جانب ریاست نیو جرسی میں سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑی کی وجہ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

 نیو جرسی کے گورنر نے شدید بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 انچ  یعنی 15.25 سینٹی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور