افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

افغانستان کی وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق صوبہ پکتیکا کے علاقے جانی خیل میں عبدالعلیم نامی شہری نے اسلامی شعائر اور خاص طور  پر رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کیا۔

انہوں نے بتایاکہ مجرم کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق مجرم عبدالعلیم پیشے سے اسکول ٹیچر ہے جسے 20 روز قبل گرفتار کیا گیا۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں