ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے  وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون جو کہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، وہ بہت اچھے آدمی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان میں توازن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے  فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کےلیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔

Related posts

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے