ایران اور افغانستان کا غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

ایران اور افغانستان نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر متقی کے درمیان اتوار کو  ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی اور ایک مربوط اسلامی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران اور افغان وزرائے خارجہ نے ایران کے آبی حقوق، سرحد پار تعاون، قونصلر مصروفیت اور ایران سے افغان تارکین وطن کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے سمیت دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی مفادات کی بنیاد پر پائیدار مذاکرات اور توسیع شدہ علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور بمباری میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غذائی قلت اور بھوک سے شیر خوار بچوں سمیت کئی اور فلسطینی دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں