مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز

سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز ہوگیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے 80 معیارات پورے کرنے پر مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا درجہ ملا ہے۔

 طائف، تبوک، الدرعیہ، سمیت دیگر 14 سعودی شہر بھی صحت مند شہروں میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کے صحت مند شہر ہونے کی سند دے دی۔

فوٹو: سعوی خبرساں ایجنسی

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ  کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیر صحت  سے عالمی ادارہ صحت کی تصدیقی سند وصول کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مدینہ منورہ کو صحت مند شہر  کا اعزاز پہلی بار 2019 میں ملا تھا۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قیادت کتنی پُرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدینہ کی مسلسل تبدیلی اُسے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں ترقیاتی ماڈل بنا رہی ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور