حج اخراجات سے رقم بچ گئی، فی حاجی 3 ہزار 936 افغانی رقم واپس ملے گی: افغان حکومت

افغانستان کی طالبان حکومت نے حج اخراجات میں بچ جانے والی رقم حاجیوں کو واپس دینے کا اعلان کردیا۔

افغانستان کی وزارت ارشاد، حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں پریس کانفرنس کی اور  بتایا کہ اس سال حج اخراجات کی مد میں کل 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی میں سے 11ملین سے زائد رقم باقی بچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے ہر حاجی کو 3 ہزار 936 افغانی واپس کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال 2 لاکھ 80 سے زائد افغان شہریوں نے حج کی سعادت حاصل کی اور تمام افراد ملک واپس آئے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور