پیوٹن نے ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دے دیا

روسی صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دے دیا۔

ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی  روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دیا۔

روسی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے کے لیے کئی دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر سے ملاقات باہمی مفاد کی بنیاد پر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارات امریکی صدر سے ملاقات کیلئے موزوں جگہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

Related posts

اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں؛ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا بھارت کو سخت انتباہ