برطانوی کابینہ میں بڑے پیمانے میں ردوبدل، ڈیوڈ لیمی نائب وزیر اعظم، شبانہ محمود وزیر داخلہ مقرر

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے میں ردوبدل کردیا۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈیوڈ لیمی کو برطانیہ کا وزیرانصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ یویٹی کوپر کو برطانیہ کی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقررکیا گیا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیو ریڈ برطانیہ کے وزیر ہاؤسنگ جبکہ پیٹ میک فیڈن برطانیہ کے ورک اور پنشن کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔

پیٹر کائل کو برطانیہ کا وزیر تجارت، لِز کینڈل کو برطانوی وزیر سائنس جبکہ ایما رینولڈز  کو برطانیہ کی وزیرماحولیات اور زراعت مقرر کیا گیا ہے۔

ڈگلس الیگزینڈر اسکاٹ لینڈ کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جوناتھن رینالڈز برطانیہ کے چیف وہپ مقرر کردیے گئے ہیں۔

ڈیرن جونز کو برطانوی کابینہ آفس کا وزیر جبکہ ایلن کیمبل برطانوی ہاؤس آف کامنز کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق نائب برطانوی وزیراعظم اور ہاوسنگ منسٹر انجیلا رینر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجیلا رینر نے ایسٹ ایسسیکس میں فلیٹ کی خریدی میں مکمل اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہ کر پانے کی بنا پراستعفی دیا ہے، انجیلا رینر لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے بھی مستعفیٰ ہوگئی ہیں۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا