امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت محکمہ دفاع پینٹاگون کا نام تبدیل کرکے ڈپارٹمنٹ آف وار(محکمہ جنگ) رکھ دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیر غور  ہے،  یوکرین کی سکیورٹی سے متعلق ہم متحرک ہیں،  یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکم نامے پر دستخط کے موقع پر پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے، جو  اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔

پینٹاگون کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ہی  محکمہ دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی نام تبدیل کرکے Department of War کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

چین کے جے-16 لڑاکا طیاروں نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر علاقے سے باہر نکال دیا