پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور  دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ  21 ستمبر کو  فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے  رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پرتگال پہلا ملک نہیں۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا