ایشیا کپ فائنل: آخری اوورز میں اچھا نہ کھیل سکے، بھارتی رویہ کھیل کی توہین ہے، کپتان سلمان علی آغا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹیم آخری اوورز میں بہتر کھیل پیش نہ کرسکی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔

“بھارتی رویہ کھیل کی توہین ہے”

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو پھر اسے کیسے دیا جائے گا؟ یہ رویہ کھیل کی توہین کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران جو کچھ ہوا وہ مایوس کن تھا، خاص طور پر بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ہاتھ نہ ملانا کرکٹ کی روح کے خلاف ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا:

“نہیں معلوم یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا، امید ہے مستقبل میں دیگر ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کریں گی۔”

رنرز اپ چیک وصول کیا

پاکستانی کپتان نے تقریب کے دوران رنرز اپ ٹیم کا چیک وصول کیا، تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے نے تقریب کو تنازعے میں بدل دیا۔

میچ کی جھلکیاں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ اپنے نام کیا۔
• ٹاس بھارت نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
• پاکستان کی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
• ہدف کے تعاقب میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ہدف مکمل کیا اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

تاریخی فائنل

خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوئے۔ میچ دبئی میں کھیلا گیا جسے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

چین کے جے-16 لڑاکا طیاروں نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر علاقے سے باہر نکال دیا