پی آئی اے نے کینیڈا کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا، ٹورنٹو کے لیے پہلی پرواز روانہ

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن 30 ستمبر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ٹورنٹو کے لیے پرواز آج روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ مسافروں کے لیے ابتدائی طور پر 15 فیصد رعایت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

کینیڈا آپریشن کے لیے پی آئی اے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے استعمال کرے گی۔ ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کینیڈا جانے والے مسافروں کو براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں