ٹرمپ کی پیش گوئی: ایران مستقبل میں ابراہم ایکارڈز میں شامل ہوسکتا ہے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ ایران بھی مستقبل میں ابراہم ایکارڈز کا حصہ بن جائے۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز میں شامل ہو جائے، مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن اس معاہدے کا حصہ بنے گا۔”

اس سے قبل ٹرمپ نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب ابراہم ایکارڈز میں شمولیت اختیار کرے گا۔

یاد رہے کہ ابراہم ایکارڈز، جو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پایا تھا، اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل اب تک چار مسلم ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور