اسرائیلی فوج کا غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا۔

فلوٹیلا کے منتظمین کا مؤقف

منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے ہیں اور تمام ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جہازوں کو گھیر لیا گیا

فلوٹیلا پر موجود افراد نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ’الما‘ اور ’سائرس‘ نامی کشتیوں کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے۔

پس منظر

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنان، رضاکاروں اور صحافیوں پر مشتمل ہے جو محصور اہلِ غزہ تک امدادی سامان اور ادویات پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں