اسرائیلی حکومت: کابینہ کی منظوری کے بعد 24 گھنٹوں میں جنگ بندی نافذ ہوگی

تل ابیب: اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کا نفاذ شروع ہو جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔

بیڈروسیان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہوگی، جس کے دوران قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جیل میں قید معروف فلسطینی سیاسی رہنما مروان برغوثی کی رہائی اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج “یلو لائن” کے پیچھے ہٹ جائیں گی، تاہم اسرائیل غزہ کی پٹی کے 53 فیصد علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر عمل درآمد بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور