پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان فائر بندی میں توسیع پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دوحہ میں جاری مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 48 گھنٹوں کی ابتدائی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف رہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا ہے۔

ان کے مطابق طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی جوابی کارروائی شہری آبادی کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی عمل میں آئی تھی، جو شام 6 بجے ختم ہوگئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی تھیں جن میں “فتنہ الخوارج” کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سیز فائر کی درخواست کی گئی تھی۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں