راہل گاندھی کا دعویٰ: نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور اُنہیں بھارت کی خارجہ پالیسی کے فیصلے متاثر کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

راہل گاندھی کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اُس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام یوکرین جنگ کے دوران روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر قومی مفاد کو قربان کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ

“مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں، وہ انہیں اجازت دیتے ہیں کہ وہ بھارت کی توانائی پالیسی کا فیصلہ کریں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے — وزیر خزانہ کا دورۂ امریکہ منسوخ کیا گیا، شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت نہیں کی گئی، اور آپریشن سندور پر بھی کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مودی نے انہیں روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری سے ناخوش تھے مگر اب یہ معاملہ “طے پا گیا ہے” اور اسے انہوں نے “ایک بڑا سفارتی قدم” قرار دیا۔

رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگلا ہدف چین ہے، جسے وہ روس سے تیل کی درآمد کم کرنے پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا