صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا ان کے لیے “بہت آسان” ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جنگیں رکوانا پسند ہے اور وہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ،

“میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کو روک سکتا ہوں، یہ میرے لیے بہت آسان ہے۔”

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ

“وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔”

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کے لیے عارضی سیز فائر نافذ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی طے پائی تھی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں جاری مذاکرات مکمل ہونے تک عارضی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں