چنئی سے حیدرآباد آنے والی پرواز میں خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد: بھارت میں چنئی سے حیدرآباد آنے والی ایک پرواز میں خاتون مسافر کو مبینہ طور پر نامناسب انداز میں چھونے کے الزام میں ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب تقریباً 45 سالہ شخص، جو چنئی میں ملازمت کرتا ہے، حیدرآباد سے اتر پردیش جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل اپنے شوہر کے ساتھ سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی جبکہ ملزم ان کے ساتھ والی نشست پر موجود تھا۔ دورانِ پرواز دونوں میاں بیوی سو گئے تھے۔

طیارہ لینڈ ہونے سے کچھ دیر قبل خاتون نے اچانک محسوس کیا کہ کوئی شخص اسے نامناسب طریقے سے چھو رہا ہے۔ خاتون کے مطابق، اس نے آنکھ کھولی تو دیکھا کہ ملزم کا ہاتھ اس پر ہے جس پر اُس نے شور مچایا۔

لینڈنگ کے فوراً بعد متاثرہ خاتون نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس پر پولیس نے بھارتی فوجداری قانون (IPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ہاتھ “غلطی سے” خاتون کو لگا، تاہم پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امریکی ریاست میں خاتون کی بس ڈرائیور پر حملے کے بعد قید کی سزا

میڈیسن (امریکہ): امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن میں ایک خاتون کو بس ڈرائیور پر حملہ کرنے اور حادثہ کرانے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ 25 فروری کو پیش آیا جب 26 سالہ ریون جانسن (Raven Johnson) نے تلخ کلامی کے بعد اچانک میٹرو بس کے ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون نے ڈرائیور پر اس وقت حملہ کیا جب ڈرائیور نے اسے بتایا کہ یہ بس اس کے مطلوبہ اسٹاپ تک نہیں جائے گی کیونکہ یہ اس روٹ پر نہیں چلتی۔

یہ سنتے ہی خاتون طیش میں آگئی اور ڈرائیور پر مکوں کی بارش کر دی۔ اچانک ہونے والے اس حملے سے ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھو دیا اور بس ایک ریسٹورنٹ کی عمارت سے ٹکرا گئی۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا تھا۔

Related posts

پرتگال میں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا بل منظور

بھارتی ریاستی سرپرستی میں سرگرم عہدیداران عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے

بہار اسمبلی انتخابات: سیاسی گرما گرمی عروج پر، مودی پر اپوزیشن کی تنقید میں شدت