نیتن یاہو نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کو برطرف کر دیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ گیل رائخ کو قائم مقام سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زاچی ہنیگبی کی تین سالہ خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔”

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو اور ہنیگبی کے درمیان غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے معاملے پر کئی ہفتوں سے اختلافات چل رہے تھے۔ ہنیگبی مبینہ طور پر غزہ سٹی پر مکمل قبضے کے مخالف اور حماس کے ساتھ جزوی معاہدے کے حامی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہی پالیسی اختلافات کے باعث ہنیگبی کی برطرفی کافی عرصے سے متوقع تھی۔

اپنے الوداعی بیان میں زاچی ہنیگبی نے اعتراف کیا کہ “7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق ناکامیوں کی جامع اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہییں۔”

واضح رہے کہ ہنیگبی 2022 سے اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ نیتن یاہو کے قریبی اتحادیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

Related posts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ

تہران: ایران کی خودمختاری پر حملہ ہوا تو “دشمن کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیں گے” — میجر جنرل محمد پاکپور

وائٹ ہاؤس کا ایران پر شدید ردعمل: “ایران دہشت گردی کی اصل تصویر، مگر دوستی کا دروازہ کھلا ہے”