مودی حکومت کی جانب سے اڈانی گروپ کو اربوں ڈالر کی مبینہ مالی معاونت کا انکشاف

نئی دہلی: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مالی مشکلات میں گھرے اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی مبینہ مالی معاونت فراہم کی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے یہ رقم سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کی کمپنیوں کو منتقل کی، تاکہ ان کے کاروباری نقصانات اور مالی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری اہل کاروں نے اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی کی اور فنڈز کی فراہمی کا عمل حکومتی سرپرستی میں مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گوتم اڈانی، جو بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، ان پر گزشتہ سال امریکی حکام کی جانب سے رشوت اور مالی فراڈ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد مغربی بینکوں نے اڈانی گروپ کو قرض دینے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے اڈانی گروپ کو دی گئی اس مبینہ مالی معاونت نے بھارت میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں