امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2028 کے صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کا اعلان

واشنگٹن / سیول: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی آئین کی حدود کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں، جو کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ٹرمپ نے کہا کہ:

“یہ افسوسناک ہے کہ میں تیسری مدت کے لیے صدارتی الیکشن نہیں لڑ سکتا، امریکی آئین پڑھیں تو واضح ہے کہ مجھے تیسری مدت کے لیے اجازت نہیں۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ ماضی میں وہ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کی بات کر چکے ہیں، تاہم اب انہوں نے امریکی آئین کی شقوں کے مطابق اس خیال کو ترک کر دیا ہے۔
امریکی آئین کے مطابق صدر کو زیادہ سے زیادہ دو مدتوں تک عہدہ رکھنے کی اجازت ہے، اور اس قانون میں ترمیم ایک پیچیدہ آئینی عمل ہے جس کے لیے ریاستوں اور کانگریس دونوں کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اسی دوران صدر ٹرمپ نے سیول میں منعقدہ اے پیک (APEC) اجلاس سے خطاب کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ:

“پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی، اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بہترین فائٹر ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

“امریکا کے لیے جو کچھ کر رہا ہوں اس پر فخر ہے، ہم نے کئی جنگیں روکی ہیں اور یہ پوری دنیا کے امن کے لیے فائدہ مند ہے۔”

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ اعلان امریکی سیاست میں ایک اہم موڑ ہے، کیونکہ انہوں نے واضح طور پر آئینی حدود کا احترام کرتے ہوئے اقتدار میں توسیع کی کسی بھی کوشش سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

چین کا پاکستانی خلاباز کو مشن میں شامل کرنے کا اعلان — خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت

بھارت میں بینک کی وائی فائی کا نام ’پاکستان زندہ باد‘ رکھنے پر ہنگامہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین پر عائد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان