چین کا پاکستانی خلاباز کو مشن میں شامل کرنے کا اعلان — خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت

اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے میدان میں تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن میں شمولیت اختیار کرے گا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، پاکستانی خلاباز مختصر مدت کے لیے پے لوڈ ایکسپرٹ (Payload Expert) کے طور پر مشن کا حصہ بنیں گے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلاباز کی شمولیت چینی خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدتی منصوبے کے مطابق ہے، جس کے تحت پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ مشترکہ تربیت حاصل کریں گے۔

چین نے اس اقدام کو پاک–چین خلائی تعاون میں نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ اشتراک سائنس، تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔

چینی سرکاری ذرائع کے مطابق، مشترکہ تربیتی پروگرام نہ صرف پاکستان کے لیے خلائی سائنس میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اشتراک اور مستقبل کے خلائی مشنز میں تعاون کی بنیاد بھی رکھے گا۔

Related posts

آسٹریلیا میں دہشتگردی کا واقعہ: پاکستان سے جوڑنے کا بھارتی و اسرائیلی پروپیگنڈا ناکام، ہلاک حملہ آور کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف

سڈنی واقعہ سیاہ دن، جانیں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کو تیار