برطانیہ: بریڈ فورڈ کے دو افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد

لندن: برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو مانی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر واپسی کے دوران روک کر ان سے بھاری مقدار میں سونا اور قیمتی زیورات برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی گاڑی سے 7 سونے کے بلاک برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے سامان کی تلاشی کے دوران مزید 1 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات ضبط کیے گئے۔

پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے بریڈفورڈ میں موجود گھروں پرچھاپے مارے، جہاں سے 60 ہزار پاؤنڈ مالیت کا اضافی سونا اور تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی مہنگی گھڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

حکام کے مطابق معاملہ منی لانڈرنگ کی بڑے پیمانے کی تحقیقات کا حصہ ہے اور دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔

Related posts

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار، بے روزگاری 75 فیصد تک پہنچ گئی

بھارتی وزارتِ خارجہ کا اعتراف: بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت سے بدظن، پاکستان اور چین کا اثر بڑھ گیا

آبی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے باضابطہ رابطہ، دریائے چناب میں پانی کی کمی پر وضاحت طلب