آسٹن ولا اور مکابی کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاج

برمنگھم: یوروپا لیگ میں انگلش کلب آسٹن ولا اور اسرائیلی فٹبال کلب مکابی تل ابیب کے درمیان وِلا پارک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹبال کلبز پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ “اسرائیل نے فلسطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کو قتل کیا ہے”۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی اور مظاہرین کی آواز میں آواز ملائی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر سمجھا جاتا ہے، مگر فلسطین میں جاری صورتحال کھیل اور کھلاڑیوں پر بھی براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

مظاہرین نے عالمی فٹبال تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ٹیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور فلسطینی کھلاڑیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

واشنگٹن ٹائمز کا اعتراف: 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال، پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب، پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کارروائیاں تیز

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار، بے روزگاری 75 فیصد تک پہنچ گئی